• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل رضا عابدی کی رہائی کیلئے احتجاج ابوالحسن اصفہانی روڈپربدترین ٹریفک جام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کی رہائی کیلئے عوام کا احتجاج ،ابوالحسن اصفہانی روڈبلاک کردیا،جس کے باعث ٹریفک جام ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق اسکیم 33ابوالحسن اصفہانی روڈ پر عباس ٹاو ن کے مشتعل مکینوں نے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کی رہائی کیلئے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر جمع ہوکر احتجاج کیا اور ان کی رہائی کا مطالبہ کیا اس دوران ابوالحسن اصفہانی روڈ پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا اور ٹریفک جام سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،بعدازاں اطلا ع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مشتعل افراد سے مذا کرات کے بعد مظاہرین کو منتشر کرکے ٹریفک بحال کرادیا۔
تازہ ترین