• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک افغان بارڈر پر اسمگلنگ کے راستے بند کر دیئے گئے

اسلام آباد (حنیف خالد) افغانستان سے ملنے والے غیرمعروف راستوں کو سیل کر کے انکی 24گھنٹے نگرانی کا نظام شروع کر دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں دونوں ملکوں میں اسمگلنگ کا سلسلہ کم و بیش بند ہو جائیگا۔ درآمدی و برآمدی سامان کے بھرے ہوئے ٹرک اور کنٹینر اب دونوں ملکوں میں کسٹم چیک پوسٹوں سے ہو کر آیا جایا کرینگے۔ پاکستان کسٹم کی ڈائریکٹریٹ برائے انوسٹی گیشن و انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ارسلان سبکتگین کے مطابق تازہ پھل سے بھرے ہوئے 3ٹرک غیرمعروف راستوں سے جب پاکستان داخل ہو رہے تھے تو ان کو قبضے میں لے لیا گیا۔ پہلے دو ٹرکوں میں کم و بیش 800من سے زائد تازہ افغانی سیب موجود تھا جسے ضبط کر لیا گیا۔ گزشتہ روز ڈاکٹر ارسلان سبکتگین ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ایف بی آر پشاور کو اطلاع ملی تھی کہ کسی بھی وقت دو ٹرک رجسٹریشن نمبر ٹی کے یو 237لسبیلہ اور سی 9606پشاور کے ذریعے فریش سیب اسمگل کئے جائیں گے۔
تازہ ترین