• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس کی قیمتوں میں اضافہ، روٹی اور نان بھی مہنگے ہوگئے

ملتان (نمائندہ جنگ)گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ ہی شہر میں روٹی اور نان بھی مہنگے ہو گئے۔ حکومت کے حالیہ اقدامات کے بعد ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان آگیا ہے۔ گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ ہی کاروبار سے وابستہ مالکان نے مصنوعات کی قیمتیں بڑھادی ہیں۔ 100گرام روٹی کی قیمت 7سے بڑھا کر 8روپے جبکہ خمیری روٹی کی قیمت8سے بڑھا کر 9روپے کردی گئی ہے۔سادہ نان کی قیمت بھی 7سے بڑھا کر 8روپے اور روغنی نان کی قیمت 13سے بڑھا کر 15روپے کردی گئی ہے۔
تازہ ترین