• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمرہ زائرین پر عائد اضافی فیس ختم کرنیکی کوئی تجویز زیر غور نہیں ،سفارتی ذرائع

اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستانی عمرہ زائرین کیلئے عمرے پر عائد اضافی فیس ختم کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ، اضافی دوہزار ریال فیس کا اطلاق صرف دوسال کے دوران دوبارہ عمرہ کرنے پر ہوگا ۔ پاکستان میں سعودی سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کیلئے عمرے پر عائد اضافی فیس ختم کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے استثنیٰ کیلئے باقاعدہ کوئی درخواست دائر نہیں کی گئی ہے۔ موجودہ حالات میں سعودی عرب کا سفر کرنے والے عمرہ زائرین پر پرانے قوانین کا اطلاق ہوگا۔ سفارتی ذرائع نے آن لائن کو بتاتے ہوئے پرنٹ اور سوشل میڈیا پر عمرہ زائرین کیلئے دوہزار اضافی فیس ختم کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکام کی نظر میں پاکستانی عمرہ زائرین کی فیس ختم کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔
تازہ ترین