• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ غازی خان،مسافر بسوں میں تصادم ، 19جاں بحق

ملتان (نمائندہ جنگ)مسافر بسوں میں تصادم ، 19 جاں بحق،خواتین ،بچوں سمیت 35سے زائد زخمی ہوگئےمتعدد زخمیوں کی حالت نازک،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے،ایک گاڑی ملتان سے کراچی، دوسری ڈیرہ سے ملتان آرہی تھی ،حادثہ غازی گھاٹ کے قریب تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، وزیراعظم نے واقعہ پر اظہارافسوس کیا ہے تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں پل غازیگھاٹ کے نزدیک ملتان روڈ پر ڈیرہ سے ملتان اور ملتان سے کراچی جانے والی بسیں تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئی جس میں 19مسافر جاں بحق ہوگئے جبکہ خواتین بچوں سمیت 35 سے زیادہ زخمی ہو گئے زخمیوں کو ریسکیو 1122 کے ذریعے ٹراما سنٹر ڈی جی خان تشویشناک حالت میں شفٹ کردیا گیا ہے جہاں متعددزخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
تازہ ترین