• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینگی و پولیو کی صورتحال پر وفاقی وصو بائی انتظامیہ کا مشترکہ اجلاس آج کمشنر آفس میں ہو گا

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)ڈینگی اور پولیو کی صورتحال کے حوالے سے کے پی کے اور پنجاب کے سرحدی اضلاع اور اسلام آباد کی انتظامیہ کا مشترکہ اجلاس آج کمشنر آفس راولپنڈی میںہوگا۔جس میں محکمہ صحت کے پی کے کےسیکرٹری ،ڈی سی اطلام آباد،ڈی سی اٹک،ڈی سی نوشہرہ،ایگزیکٹیو آفیسرز ہری پور کنٹونمنٹ ، راولپنڈی اور چکلالہ،چیف آفیسر ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی بھی شرکت کریں گے۔راولپنڈی اسلام آباد میں ڈینگی کےمریضوں کی تعداد میں اضافہ،اٹک،ہری پور،نوشہرہ اور صوابی کے بھی ایک جیسامتاثر ہونے کے بعد چیف سیکرٹری پنجاب نے مشترکہ اجلاس بلانے کی ہدایت کی تھی۔تاکہ یہ اضلاع جن میں روزانہ کی بنیاد پر آبادی کا آنا جانا ہوتا ہے۔کا اجلاس بلا کرمشترکہ حل تلاش کیا جاسکے۔اجلاس کی صدارت سیکرٹری صحت پنجاب کریں گے۔
تازہ ترین