• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکخانوں اور انتظامی دفاتر کی کارکردگی ،چیکنگ کیلئے چھاپہ مار ٹیم مقرر

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)پاکستان پوسٹ کے ڈاکخانوں اور انتظامی دفاتر کی کارکردگی اور دیگر امور کی چیکنگ کیلئے چھاپہ مار ٹیم مقررکردی گئی ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل آئی اینڈ ای حسن اختر خان کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی میں محمد شکور ڈائریکٹر آئی ایم اور ظہیر اللہ خٹک جوائنٹ ڈائریکٹر ای سی او پی ایس سی شامل ہیں۔ کمیٹی کے ٹی او آرز میں کہا گیا ہے کہ پوسٹ آفسز، انٹرنیشنل میل آفسز اور انتظامی دفاترپر اچانک چھاپے مار کمیٹی دفسر کی ظاہری صورتحال،عملہ،حاضری، ڈسپلن، ملازمین کی مدت تعیناتی،ٹکٹوں اور سٹیشنزی کی صورتحال، پوسٹ مینوں اور ڈیلیوری سٹاف کی کارکردگی،شکایات کے ازالہ کے نظام،سرکاری خط و کتابت کی صورتحال، گاڑیوں کے استعمال،آمدنی کی پوزیشن سمیت دیگر امور چیک کیا کرے گی۔پوری کمیٹی ہر ماہ کم از کم چھ سے چار دفاتر کی اچانک چیکنگ کیا کرےگی۔کم از کم دو ارکان کی موجودگی لازمی ہے۔
تازہ ترین