• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محبت رسول پاکؐ کے بغیر کسی بھی مسلمان کا ایمان مکمل نہیں ہوسکتا، ندیم شیخ

راولپنڈی (اپنےرپورٹر سے) رسول کریمؐ کی دنیا میں تشریف آوری تمام عالمین کیلئے عظیم ترین تحفہ ہے۔ آنحضور حضرت محمدؐ کے صدقے میں دارین کو وجود عطا ہوا، آمد مصطفیؐ تمام عالمین کیلئے رحمت کا پیغام لیکر آئی اور رسول پاکؐ کی سیرت طیبہ ہر مسلمان کیلئے بہترین نمونہ عمل ہے۔رب العالمین نے رحمت العالمینؐ کو وہ بلند ترین مرتبہ عطا فرمایا جس کا ادراک کرنا بھی محال ہے۔محبت رسول پاکؐ کے بغیر کسی بھی مسلمان کا ایمان مکمل نہیں ہوسکتا، میلادمصطفیؐ مسلمانوں کے دلوں کو باہم جوڑنے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔ان خیالات کا اظہار مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی راولپنڈی کے صدر ندیم شیخ نے جشن آمد رسول ؐ کے سلسلے میں مرکزی نعت خوان آغا نظام خلجی کی میزبانی میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس کی صدارت صدر ندیم شیخ نے کی ۔اجلاس میں جنرل سیکرٹری ابرار احمد شیخ ،سینئر نائب صدور فرحان شیخ ،فواد بٹ ،سیکرٹری نشر و اشاعت غلام علی خان ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری عزیر سہیل،و دیگر عہدیدران و ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اجلاس میں صدر ندیم شیخ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جشن آمد رسول ؐ کے ا نتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ۔
تازہ ترین