• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیرزمین پانی میں کمی کے باوجود نئے ٹیوب ویل لگانے کا سلسلہ جاری

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی میں زیر زمین پانی کی سطح میں آئے روز کمی کے باوجود بھی مستقل منصوبہ بندی کی بجائے نئے ٹیوب ویل لگانے کا سلسلہ بدستور جاری ہے ،ذرائع کے مطابق موجودہ اراکین صوبائی اسمبلی کو فنڈز کی نوید ملتے ہی صرف دو ارکان نے 20نئے ٹیوب لگانے کے منصوبے دے دیئے ہیں، نئے ٹیوب ویل لگانے سے جہاں زیر زمین پانی میں کمی آ رہی ہے وہاں واسا کے اخراجات میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے ، پہلے سے مالی مشکلات کا شکار ادارہ جس کیلئے ٹیوب ویلوں کے بجلی کے بلوں اور ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی مشکل ہو چکی ہے اس پر مزید بوجھ ڈالنے کے مترادف ہے،کینٹ بورڈ حکام ضرورت اس امر کی ہے کہ جڑواںشہروں کی پانی کی ضرورت کیلئے پانی دریائے سندھ سے لایا جانا چاہئے ، ٹیوب ویلوں سے پانی کا حصول ایک مہنگا ترین ذریعہ بھی ہے ، شہر کے مقابلے میں کینٹ پانی کی شدید قلت کا شکار ہے ، جہاں پانی کی فراہمی کیلئے خانپور ڈیم کے علاوہ کوئی اور انتظامات نہیں ۔
تازہ ترین