• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینگی کی افزائش روکنے کیلئے تمام تر حفاظتیتدابیر اپنانا ہونگی،ڈی جی ہیلتھ سروسز

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر منیر احمد نے کہا ہے کہ راولپنڈی شہر میں لاروا سائیڈنگ کی سرگرمیاں جاری ہیں تاہم ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکنے کیلئے ضلعی حکومت کے ساتھ عوام کو بھی تعاون کرنا ہوگا‘ اور ڈینگی سے بچائو کی حفاظتی تدابیر بروقت اپنانا ہو ںگی۔ راولپنڈی کے ہسپتالوں میں رواں سال ڈینگی کے مشتبہ مریضوں میں سے بڑی تعداد آزاد کشمیر، خیبر پختونحوا اور اسلام آباد کے شہریوں کی شامل تھی تاہم راولپنڈی میں مشتبہ کیس سامنے آنے کی صورت میں فوری کیس رسپانس یقینی بنایا جاتا ہے۔ جڑواں شہروں میں اس وقت ڈینگی کے مشتبہ مریض رپورٹ ہو رہے ہیں تاہم کسی مریض کی ہلاکت نہیں ہوئی۔ یہ بات ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر منیر احمد نے راولپنڈی میں انسداد ڈینگی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں راولپنڈی شہر میں ڈینگی سے بچائو کیلئے کئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ ڈ
تازہ ترین