• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد یاورعلی کی ریٹائر منٹ پر فل کورٹ ریفرنس آج ہوگا

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد یاورعلی آج ریٹائر ہورہے ہیں۔آج لاہور ہائی کورٹ پرنسپل سیٹ لاہور میں فل کورٹ ریفرنس ہوگا۔جس میں شرکت کیلئے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ سے جسٹس عبادالرحمن لودھی،جسٹس طارق عباسی اور جسٹس مرزا وقاص رئوف لاہور چلے گئے ہیں۔جسٹس یاور علی کے بعد جسٹس انوار الحق چیف جسٹس کا حلف لیں گے۔جو31دسمبر کو ریٹائر ہوں گے۔ان کے بعد جسٹس سردار شمیم ایک سال کیلئے چیف جسٹس بنیں گے ۔ ادھرآج لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں صرف جسٹس شاہد مبین کام کریں گے۔جس کے باعث بے نظیر بھٹو کیس جو آج تقریبا تین ماہ بعدسماعت کیلئے فکس ہوا تھا۔بغیر سماعت ملتوی ہوجائے گا۔
تازہ ترین