• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رشوت سے تنگ آکر خود سوزی کرنے والا رکشہ ڈرائیور چل بسا

کراچی میں مبینہ رشوت اور چالان سے تنگ آکر خود سوزی کرنے والا رکشہ ڈرائیور دوران علاج دم توڑ گیا، رکشہ ڈرائیورخالد نےہفتے رات ٹریفک اہل کار سے تلخ کلامی کے بعد صدر چوکی کے سامنے خود پر تیل چھڑک کر آگ لگالی تھی۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق رکشا ڈرائیور کی موت رات 3 بجے ہوئی، میت ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

واضح رہے صدر ٹریفک پولیس چوکی کے قریب ٹریفک پولیس اہلکار نےمبینہ طور پر رکشہ ڈرائیورخالد سے رشوت کامطالبہ کیاتھا ،رشوت نہ دینے پررکشہ ڈرائیور کاچالان کاٹ دیا گیا۔

اس پررکشہ ڈرائیورنے دلبرداشتہ ہوکر خود پرتیلچھڑک کرآگ لگالی، جھلس کرزخمی ہونے والے رکشہ ڈرائیورنے خود سوزی سے قبل لکھے گئے خط میں سارا معاملہ بھی تحریر کیاتھا۔

آئی جی سندھ نے واقعے کا نوٹس لیا تھاجس کے بعد چوکی میں تعینات اے ایس آئی حنیف کو معطل کر دیا ۔

بعدازاں کراچی پولیس چیف امیر شیخ نےاہلکاروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا تھا کہ اب رکشے والوں کا 100 تا 150 سے زائد کا چالان نہیں ہوگا، کوئی رکشےوالاچالان نہ بھرسکاتو میں بھروں گا۔

تازہ ترین