• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرنسی اسمگلنگ میں مفرور ملزمہ ایان علی کے خلاف کیس کی سماعت کسٹم کورٹ راولپنڈی میں آج ہوگی۔

کرنسی اسمگلنگ کیس میں جیل سے ضمانت پر رہا ہو کر بیرون ملک جانے کے بعد ماڈل گرل آیان علی مسلسل عدالت سے غیر حاضر ہیں، عدالت نے ملزمہ کی مسلسل غیر حاضری کے باعث ملزمہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر رکھے ہیں۔

کسٹم عدالت میں گزشتہ سماعت کے دوران ملزمہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ بیمار ہے عدالت میں پیش نہیں ہو سکتی، جس پر کسٹم عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ملزمہ کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے آج 22 اکتوبر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

واضح رہے کہ ایان علی کو پانچ لاکھ ڈالر بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش کے الزام میں مارچ 2015 میں بینظیر بھٹو ایئرپورٹ سے گرفتارکیا گیا تھا۔

تازہ ترین