• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں پی ٹی آئی کی جیت، خواجہ اظہار کی اپنے کارکنوں کو مبارکباد

کراچی کےضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کی جیت پر کارکنوں نے جشن منایا، آتش بازی کی اور پارٹی ترانوں پر رقص کیا، ادھر ایم کیو ایم کے خواجہ اظہار نے اپنے امیدواروں کو کامیاب قرار دیکر کارکنوں کو مبارک باد دے ڈالی۔

سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی کہتے ہیں کہ تیر کا رُخ بدل چکا ہے، یہ اب پیپلزپارٹی رہ نماؤں کے دلوں میں لگے گا۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نےضمنی انتخابات کے نتائج مسترد کر دیے، آج لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا،خواجہ اظہار نے بھی اپنے امیدواروں کو کامیاب قرار دے کر مبارکباد دی۔

کراچی کے حلقوں این اے247 اورپی ایس111کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کی جیت خبرآتے ہی تحریک کے کارکنان سی ویوپہنچے اور خوب جشن منایا، آتش بازی کی اور پارٹی ترانوں پر رقص کیا۔

وفاقی وزیرعلی حیدرزیدی کاکہناتھاکہ صدر، گورنر، وزیرخزانہ، اٹارنی جنرل، وزیر قانون سب کراچی سے ہیں، شہباز شریف کراچی آئے تو فیصل واوڈا نے ان کو ہرایا، ہیکل اور جیکل کی جوڑی نے لوٹ مار مچائی تھی، اب یہ سمجھتے ہیں 2 مہینے میں سب صحیح ہوجائے گا۔

سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے آصف زرداری کو مخاطب کرکے کہاکہ تیر کا رُخ اب بدل چکاہےجوآپ کے دل پر لگے گا۔

کراچی سےشکست خوردہ ایم کیوایم کے رہنماؤں نےاین اے247 اورپی ایس 111پرضمنی انتخابات کے نتائج کو مسترد کردیا، الزام لگایا کہ نتائج تبدیل کیے گئے، ان کے امیدوار آگے تھے، ایک وقفےکےبعدان کے ہزاروں ووٹ کم کر دیے گئے، نتائج میں وقفہ آنا غیر فطری عمل ہے۔

خواجہ اظہار نےالزام لگایا کہ پولنگ ایجنٹس کو بیلٹ پیپرز نہیں دکھائے گئے، انہوں نے اپنی جیت کو یقینی قرار دیتے ہوئے اپنے امیدواروں کو مبارکباد بھی دی۔

تازہ ترین