• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کل رات خدا آسمان سے اُتر کے میری گلی میں آن بیٹھا۔
’’اُس آدمی کو دیکھ رہے ہو؟‘‘
میں نے اشارہ کیا۔
’’کافر ہے۔ دوزخ میں پھینک دینا۔‘‘
خدا نے کوئی توجہ نہیں دی۔
’’اُس عورت کو دیکھ رہے ہو؟‘‘
میں نے ہاتھ لہرایا۔
’’بری عورت ہے۔ جہنم میں ڈال دینا۔‘‘
خدا کی بے نیازی برقرار رہی۔
پھر ایک ٹوپی والے بزرگ گلی سے گزرے۔
میں مودب ہوکر کھڑا ہوگیا۔
وہ رخصت ہوئے تو کہا،
’’اِن صاحب کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا کرنا۔‘‘
خدا نے بے تاثر لہجے میں پوچھا،
’’کیا تمہیں اپنے بارے میں فیصلے کا علم ہے؟‘‘
تازہ ترین