پاکستانی اداکار و میزبان فہد مصطفی اور عماد عرفانی کا نام دنیا کے 100 پرُ کشش ترین مردوں کی نامزد فہرست میں شامل کرلیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سال 2018 کی 100پرُکشش ترین مردوں کی نامزد فہرست کے لیےدنیا بھر سے خوبصورت اور پرُ کشش مردوں کو نامزد کیا گیا ہے جن میں پاکستان فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکاراور میزبان فہد مصطفی اور اداکار عماد عرفانی کا نام بھی نامزد کیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ’most handsome men 2018‘ نے پوسٹ جاری کیا ہے جس میں انہوں نےفہد مصطفی اورعماد عرفانی کی تصویر شیئر کی ہے اور ساتھ میں لکھا ہے کہ انہیں سال 2018 کے پر کشش ترین مردوں کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
کچھ روز قبل بھی انسٹاگرام پر ’most handsome men 2018‘کی جانب سے پوسٹ شیئر کیا گیا تھا جس میں انہوں نےپاکستانی اداکار فواد خان اور عمران عباس کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے بھی یہی لکھا کہ انہیں سال 2018 کے پر کشش ترین مردوں کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
پر کشش ترین مردوں کی فہرست کے لیے فواد خان کا نام پہلی مرتبہ نامزد نہیں کیا گیا ہے بلکہ اس سے قبل وہ ایشیا کے 50 پرکشش مردوں کے لیے بھی نامزد ہوچکے ہیں اور نا صرف نامزد ہوئے بلکہ انہوں نے اس فہرست میں چھٹی پوزیشن حاصل کی تھی ، اس فہرست میں فواد خان کے ساتھ دانیال ظفر کا نام بھی شامل تھا۔
فہد مصطفی ، عماد عرفانی ، فواد خان اورعمران عباس کے علاوہ اس فہرست میں بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن، فٹبالر لیونل میسی، ہالی ووڈ گلوکار زین ملک، ہالی ووڈ اداکار ڈینئل ریڈکلف، بریڈ پٹ، لیونارڈو ڈی کیپریو، ایان سمر ہالڈراور دیگر شال ہیں۔