• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈائون ہوگا، عوام دوسروں کی چوری اور سرکاری بدانتظامی کا خمیازہ کیوں بھگتیں، وزیراعظم، بلوں کی وصولی بہتر ہونے تک بجلی کی قیمت نہیں بڑھانے دوں گا، وزیرخزانہ

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت انرجی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔ عمران خان نے ہدایت دی کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے اور پاور سیکٹر میں چوری و دیگر نقصانات کی وجہ سے صارفین پر پڑنے والے اضافی بوجھ کو ہٹانے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں جبکہ اجلاس میں بجلی چوروں کے خلاف فوری طور پر کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ کسی دوسرے کی چوری اور سرکاری بد انتظامی کا خمیازہ عوام بھگتیں یہ قابل قبول نہیں‘ وزیر اعظم نے یقین د ہانی کرائی کہ حکومت تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت کے سلسلے پاکستان آنے والی تمام غیر ملکی کمپنیوںکو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرے گی۔وزیراعظم نے پاور ڈویژن کو معیاری ٹرانسفارمرز کی دستیابی کو یقینی بنانے سے متعلقہ مسائل کے حل کے لئے مختلف کمپنیوں کی شمولیت کے لئے جامع پلان پیش کرنے کی ہدایت کی۔ وزیرِ اعظم کو دی گئی بریفنگ میں بتا یا گیا کہ بجلی چوری کی روک تھام کے سلسلے میں حکومت پنجاب کی جانب سے وزیرِ اعلیٰ کی زیرِ نگرانی خصوصی ٹاسک فورس بنا دی گئی ہے۔

تازہ ترین