• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ بدھ تک موخر کر دیا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ‘آئی این پی)اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ بدھ تک موخر کر دیا اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے قبل متعلقہ حکام کو بجلی کے شعبے میں بہتری ، بقایا جات کی وصولی اورخسارے میں کمی کا جامع پلان پیش کرنے کی ہدایت کر دی جبکہ وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ بجلی بلوں کی وصولیوں کا عمل بہتر ہونے تک بجلی کی قیمت نہیں بڑھانے دوں گا‘ایک ماہ سے وصولیوں کا عمل بہتر بنانے کا کہہ رہے ہیں، نتائج نہیں مل رہے‘نیپرا کی سفارش من و عن تسلیم نہیں کریں گے، بجلی کی قیمتوں میں زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کریں گے۔پیر کو وزیرخزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ بجلی کے واجبات کی وصولی کا عمل بہتر بنانے کی ضرورت ہے‘بجلی کی قیمت میں 3روپے 82پیسے فی یونٹ اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

تازہ ترین