• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلیگ شپ ریفرنس، نواز شریف کی کمپنی سے تنخواہ کا سرٹیفکیٹ نہیں ملا، واجد ضیاء

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل)پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء نے فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت میں جرح کے دوران کہا ہے کہ نواز شریف کی کمپنی سے تنخواہ کا کوئی سرٹیفکیٹ نہیں ملا۔احتساب عدالت اسلام آباد میں فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت ہوئی جس میں نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے واجد ضیاء پر جرح شروع کی۔احتساب عدالت نے مزید سماعت آج تک ملتوی کردی۔ خواجہ حارث نے پوچھا کہ کیا آپ نے جبل علی فری ذون (جافزا) اتھارٹی سے کوئی سرٹیفکیٹ حاصل کیا کہ نواز شریف نے تنخواہ لی؟۔ تو واجد ضیا بولے کہ میں نے جو دستاویز پیش کی ہے وہ یہی ہے کہ تنخواہ لی گئی ہے۔خواجہ حارث نے سوال کیا کہ آپ جافزا کا بتائیں کیا اس سے کوئی سرٹیفکیٹ حاصل کیا کہ نواز شریف نے تنخواہ لی؟، کیونکہ آپ نے کہا تھا کمپنی کا مالک ملازمین کو ادائیگیوں سے متعلق جافزا کو سرٹیفکیٹ جمع کراتا ہے۔ واجد ضیاء نے کہا کہ جافزا اتھارٹی سے ایسا کوئی سرٹیفکیٹ حاصل نہیں کیا۔واجد ضیا نے کہا کہ ہمارے نوٹس میں آیا تھا کہ کیپیٹل ایف زیڈ ای کی دستاویز متحدہ عرب امارات میں کسی قونصلیٹ سے تصدیق شدہ نہیں۔

تازہ ترین