• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غداری جیساسنگین الزام ناقابل تصور، کیا میرے کروڑوں ووٹرز کی حب الوطنی بھی مشکوک ہے؟ نواز شریف

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی نے لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروائے گئے اپنے تحریری جواب میں خود پر لگائے گئے غداری کے الزامات کو ʼناقابل تصور اور ʼبے بنیاد قرار دیکر مسترد کر دیا۔ نوازشریف کی جانب سے تحریری جواب میں موقف اختیار کیا ہے کہ غداری جیسا سنگین الزام ناقابل تصور ہے، نوازشریف کا کہنا تھا کہ میرے ذہن میں کئی سوال اٹھ رہے ہیں کہ کیا میرے کروڑوں ووٹرز کی حب الوطنی بھی مشکوک ہے؟ جبکہ شاہد خاقان عباسی کا جمع کرائے گئے جواب میں کہنا تھا کہ مجھ پر لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہیں،نیشنل سکیورٹی کونسل اجلاس سے متعلق نواز شریف سے بات نہیں ہوئی۔ لاہورہائی کورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں جسٹس عاطر محمود اور جسٹس مسعود جہانگیر پر مشتمل 3 رکنی فل بنچ نے نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف غداری کے الزام میں بغاوت کی کارروائی کیلئے درخواست پر سماعت کی۔ گزشتہ سماعت پر عدالت نے سابق وزرائے اعظم کو آج تحریری جواب داخل کروانے کا حکم دے رکھا تھا، جو آج جمع کروایا گیا۔نواز شریف کا جواب سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکیل کے توسط سے عدالت میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ʼان کا تعلق اُس خاندان سے ہے، جس نے پاکستان کیلئے ہجرت کی، مجھے مٹی کا ذرہ ذرہ جان سے زیادہ عزیز ہے۔

تازہ ترین