• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکس اے سائیڈ سوکا ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی پاکستانی ٹیم اگرچہ عالمی معیار کی کارکردگی نہ دکھا سکی لیکن دنیائے فٹ بال کے شارٹ فارمیٹ میں شرکت کرکے قومی ٹیم نے نہ صرف ایک عالمی ریکارڈ حاصل کیا بلکہ پاکستان نام بھی دنیا کی ٹاپ ٹیموں میں اندراج کرا دیا۔ قومی کھلاڑی نے اپنے کھیل سے شائقین اور منتظمین کو بھی متاثر کرنے میں کامیاب رہے۔ سکس اے سائیڈ سوکا ورلڈ کپ کا ٹائٹل جرمنی نے اپنے نام کیا لیکن سب سے بڑی اور خوشی کی بات پاکستان نے اس ایونٹ میں فیئر پلے ٹرافی حاصل کی۔ فائنل میں جرمنی نے پولینڈ کوہرایا، ٹاپ اسکورر فرانس کے مارک لوئنڈیلا اور امریکا کے اینڈریو ویبر بہترین گول کیپر قرار پائے۔انٹر نیشنل سوکا فیڈریشن کے صدر شاہزیب محمود ٹرنک والا نے بحیثیت مہمان خصوصی فائنلسٹ ٹیموں کے کپتانوں میں ونر اور رنر ٹرافی کے علاوہ دیگر انعامات بھی تقسیم کئے۔ چیئرمین ورلڈ گروپ اور پیٹرن ان چیف لیژر لیگس محمود ٹرنک والا اور آئی ایس ایف اے کے وائس چیئرمین شاہ زیب ٹرنک والا کی کوششوں کی بدولت پاکستان کو سوکا ورلڈ کپ کھیلنے کا تاریخی اوریادگار موقع ملا۔ ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کو گروپ بی میں اسپین، روس اور مالڈوا کے ہمراہ رکھا گیا تھا۔ 

دنیا کی ٹاپ ٹیموں کے درمیان ہونے والے ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں سے بڑھ کر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ فتح و شکست سے قطع نظر پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں نے اپنے شاندار کھیل سے تمام ماہرین کوحیران کردیا۔ فیفاورلڈ کپ کا فائنل راؤنڈ کھیلنے والا ملک مصر اور پاکستان کے مقابلے میں فیفا درجہ بندی میں نمایاں جگہ حاصل کرنے والی بھارت کی ٹیموں کو پہلے مرحلے میں بری طرح ناکامی کا داغ لگا جب انہیں لیگ میچز میں 25,25گول کھانے کے بعد پہلے ہی مرحلہ میں شدید رسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔جبکہ پاکستان نے اسپین، رشیا اور مالڈوا کیخلاف مجموعی طور پر 16گول کھائے۔ٹرنک والا فیملی نے ایشیائی سطح پر اسمال سائیڈڈ فٹبال کو فروغ دینے اور اسے مقبول عام بنانے کیلئے انٹرنیشنل سوکا فیڈریشن کے ساتھ بھرپور تعاون کررہی ہے اور جلد ایشیاکے کونے کونے میں لیثررلیگس کو متعارف کرایا جائے گا ،پہلے مرحلہ میں 48میچز لیگ کی بنیا دپر کھیلے گئے۔ ہر گروپ سے 2ٹاپ ٹیموں نے پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

تازہ ترین
تازہ ترین