• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیا عہدہ متعارف کرا دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے منیجنگ ڈائریکٹر کا نیا عہدہ متعارف کروا دیا۔ایم ڈی کی تلاش کے لیئے اخبارات میں اشتہار دے دیئے گئے ۔

چیئرمین اعجاز بٹ کے دور میں ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ متعارف کرا کر سابق کپتان جاوید میاں داد کو زمہ داریاں سونپی گئی تھیں اور اب چیئرمین احسان مانی نے پیٹرن وزیر اعظم عمران خان کی منظوری سے پی سی بی میں مینجنگ ڈائریکٹر کا عہدہ متعارف کرا دیا ہے ۔

پہلے کہا گیا تھا کہ سی ای او تعینات کیا جائے گا لیکن اس کے لیئے چونکہ ائین میں ترامیم کی ضرورت تھی اس لیئے ایم ڈی کی تقرری کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیئے اخبارات میں اشتہارات دے دیئے گئے ہیں ۔

عہدے کے لیئے خواہش مند افراد 12 نومبر تک درخواستیں جمع کرا سکیں گے ۔عہدے کے لئےکم از کم ماسٹرز ڈگری اور 55 برس کی عمر کی حد رکھی گئی ہے ۔

ایم ڈی کی زمہ داریوں میں ڈومیسٹک کرکٹ اور گورننس کے اسٹرکچر کا جائزہ لینا شامل ہو گا اور اس جائزے کی روشنی میں تبدیلیاں کرنا ہوں گی، وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے رابطے رکھنا ہوں گے ۔

ذرائع کے مطابق ایم ڈی کو پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی سمیت وفاقی حکومت سے بورڈ روابط بحال کرنا ہوگا۔

نئے ایم ڈی پی سی بی انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی ، انٹرنیشنل باڈیز سےرابطے اور پی ایس ایل میچز کا پاکستان میں کامیاب اانعقاد بھی  دیکھیں گے ۔

تازہ ترین