• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مزاری اور مومنہ میں’کوکو کورینا‘ نوک جھونک

گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے پاکستانی اداکار احد رضا میر اور گلوکارہ مومنہ مستحسن کو لیجنڈری گانے ’کوکو کو رینا‘ کو تباہ کرنے پر شدید تنقیدکا نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد سے دونوں کے درمیان سوشل میڈیا پر نوک جھونک ہونے لگی۔

احد رضا میرنے کوک اسٹوڈیو سیزن 11 میں ڈیبیو گانا ’کوکو کورینا‘ گایا جو کہ 19 اکتوبر کو ریلیز ہوا تھا۔ اس گانے میں احد کے ہمراہ گلوکارہ مومنہ مستحسن نے گلوکاری کی ہے۔ اس گانے کے منظر عام پر آتے ہی احد رضا میر اور مومنہ مستحسن پر شدید تنقید کی جارہی ہےجبکہ ان لوگوں میں شیریں مزاری بھی شامل ہیں۔


وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ’کوکو کورینا‘ سے متعلق لکھا کہ ’خوفناک! ایک عظیم کلاسک کو تباہ کر دیا گیا- کوک اسٹودیو نے اس کلاسک گانے کے اس طرح سے قتل عام کی اجازت آخر کیوں دی؟‘


شیریں مزاری کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئےگلوکارہ مومنہ مستحسن نے لکھا کہ ’آپ کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لیے معذرت۔ آپ کو فیصلہ کرنے اور اپنی رائے کا اظہار کرنے کاحق ہے، لیکن آپ انسانی حقوق کی وزیر ہیں اس لیے آپ کو کوک اسٹوڈیو کی حوصلہ افزائی کرنا چاہیے تھیکہ انہوں نے ہمیں گانے کا موقع فراہم کیا۔ ‘


مومنہ مستحسن کو ٹوئٹ کے جواب میں شیریں مزاری نے کہا کہ ’میری مرضی میری پسند، مجھے گانا پسند نہیں آیا تو بات ختم، ساتھ میں مومنہ سے پوچھ لیا کہ میری وزارت کا میری پسند نا پسند سے کیا تعلق ہے؟‘


اس کے جواب میں مومنہ مستحسن نے ایک اور ٹوئٹ کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’جب آپ سرکاری عہدہ سنبھالتے ہیں تو یہ سیاست کے لیے نہیں ہوتا بلکہ یہ صرف ملک کے لیے ہوتا ہے، آپ اب صرف اپنی یا تحریک انصاف کی نہیں بلکہ ہم سب کی نمائندہ ہیں‘


شیریں مزاری نے اس ٹوئٹ کے جواب میں کہا کہ ’کسی گانے کو پسند کرنا نہ کرنا ذاتی معاملہ ہے اور مجھے یہ گاناپسند نہیں آیا۔‘

تازہ ترین