• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان، پی ٹی آئی یوتھ کے سابق صدر پر خاتون سے زیادتی کا الزام

ملتان میں پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے سابق ضلعی صدر پر خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام کے بعد پولیس نے عدالتی حکم پر خاتون کا میڈیکل کروا کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، تاہم کئی روز گزر جانے کے باوجود تاحال ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے ۔

ملتان میں متاثرہ خاتون کی جانب سے عدالتی حکم پر پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے سابق ضلعی صدر ملتان امجد علی کے خلاف تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

زیادتی کی شکار خاتون نے 30 ستمبر کو تھانہ کینٹ کی پولیس کو درخواست دی تھی جس پر تھانہ کینٹ نے میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد 17 اکتوبر کو مقدمہ درج کیا۔

مقدمے کی تحقیقات کے لیے ڈی ایس پی کینٹ طارق محبوب کی سربراہی میں 3 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، تاہم اب تک ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

ملزم پاکستان تحریک انصاف کا سرگرم رکن اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیراعظم عمران خان کے ساتھیوں میں شامل ہے۔

تازہ ترین