• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


آزربائیجان کے دارالحکومت باکو میں جیز موسیقی کا رنگا رنگ میلہ سج گیا ۔

جس میں موسیقی کے دیوانوں نے جیز میوزیکل میلے کا رُخ کیا اورخوب لطف اندوزہوئے۔

اس موسیقی کے میلے کے آغاز پرنامور میوزیشنز نے اپنی پرفارمنسز پیش کیں اورحاضرین کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔

دنیا کے کئی ممالک سے کئی میوزیکل بینڈز نے اس رنگا رنگ فیسٹیول میں حصہ لیا۔

موسیقی کے دلدادہ افراد اور جیزمیوزک کے شوقین افراد نے ان فنکاروں کی پرفارمنسیزکو خوب داد دی۔

بین الاقوامی میلے میں لوگ بڑی تعداد میں پہنچے اور ہزار وں افراد کا مجمعہ جیز فیسٹیول میں لطف اندوزہوتا رہا۔

شائقین اپنے پسندیدہ فنکاروں کے نغمات اور موسیقی کی دھنوں پر جھومتے رہے اور رات بھر اس محفل کو انجوائے کرتے رہے۔

تازہ ترین