• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے خصوصی مشقوں کا انعقاد


جدید ہتھیاروں سے لیس نِڈر اوربہادر جوانوں کاریتیلے علاقے میں پیشہ وارانہ مہارت کا عملی مظاہرہ۔

چین میں گزشتہ روزدہشت گردی سے نمٹنے کیلئے مشکل ترین مشقوں کا انعقاد کیا گیا جس میں نِڈر اور بہادر جوانوں نےجدید اسلحہ کے ساتھ مشقوں میں حصہ لیا۔

چینی علاقے Xinjiangمیں منعقدہ جدید ترین ہتھیاروں سے لیس اور تیس کلو کا وزن کمر پر لاد کر ان جوانوں نے غیر معمولی صورتحال اور دہشت گردانہ حملوں میں معصوم جانوں کو ضیا ع سے بچانے کی پہاڑی اور ریتیلے علاقوں میں مشق کی اور اپنی پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہتھیاروں کے استعمال کی بھی تربیت لی جبکہ مختلف کورسیز بھی مکمل کئے۔

ان مشقوں میں جوا ن غیر ہموار اور مشکل راستوں سے گزرتے ہوئے ہتھیار تھام کر منظم انداز میں ٹریننگ کرتے دکھائی دئیے اور دہشت گردوں کوقابو میں کرنے کی مشق کی۔واضح رہے کہ ان مشقوں کا مقصدچینی جوانوں کی ثابت قدمی اور قوتِ برداشت کا امتحان لینا ہوتا ہے۔

تازہ ترین