آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر21؍رمضان المبارک 1440ھ27؍مئی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایف ایف قومی ویمنز فٹ بال چیمپئن شپ کا فائنل جمعرات کو لاہور کے پنجاب اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان آرمی اور واپڈا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

ماڈل ٹائون فٹبال اکیڈمی گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے سیمی فائنل میں پاکستان آرمی نے یکطرفہ مقابلے میں کراچی یونائیٹڈ کو 0-10 سے زیر کرلیا۔ فاتح ٹیم کی طرف سے روشنان نے 4، صوائبہ 3، خدیجہ، نینا اور کرن نے ایک ایک گول کیا۔

دوسرے سیمی فائنل میں واپڈا نے پنجاب کو 3-0 سے زیر کیا۔ فاتح ٹیم کی طرف سے صوفیہ نے ابتدا میں ہی گول کر کے برتری دلائی۔ دوسرے ہاف میں رافیہ اور مہنازنے گول کرکے اسکور 0-3 کر دیا۔ ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن کا میچ پنجاب اور کراچی یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان ماڈل ٹائون فٹ بال اکیڈمی میں صبح 10بجے کھلا جائے گا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں