• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کی جسٹس عمر عطا بندیال سے متعلق وضاحت

سپریم کورٹ نے جسٹس عمرعطا بندیال کے بینچ سے الگ ہونے سے متعلق وضاحت کردی ۔

سپریم کورٹ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جسٹس عمر عطا بندیال نے بینچ سے خود کو علیحدہ نہیں کیا ۔

اعلامیے کے مطابق جسٹس عمر عطا بندیال کی طبیعت خراب ہے، جس کی وجہ سے چیف جسٹس نے دوبارہ بینچ تشکیل دیا۔

اعلامیے کے مطابق جسٹس عمرعطا بندیال کی بینچ سے خود کو الگ کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

چیف جسٹس نے مختلف چینلوں پر چلنے والی خبر کا سخت نوٹس لیاہے۔

تازہ ترین