• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ڈیوک آف سسکیس شہزادہ ہیر ی اور انکی اہلیہ شہزادی میگھن مارکل بحرالکاہل کے جزیرے فجی کے تین روزہ دورے پر پہنچ گئےہیںجہاں کے مقامی پارک میں منعقد ہ تقریب میں ہیری اور میگھن کو روایتی انداز میں خوش آمدید کہا گیا۔

شہزاداہ ہیری اور میگھن فجی کے دار الحکومت سووا(Suva) پہنچے تو ایئر پورٹ کے باہر اسکول کے بچوں سمیت سینکڑوں افرا د نے ان کا پر تپاک استقبال کیا۔شاہی جوڑے کو ایئر پورٹ پر پورے پروٹوکول میں مقامی پارک پہنچایا گیا جہاں انہیں خوش آمد ید کہنے کیلئے مقامی روایتی تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا جہاں ہیری نے مقامی زبان میں شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

تقریب میں درجنوں فنکاروں نے فجی کے روایتی رقص کا بھی مظاہرہ کیا جو ہیری اور میگھن کو کافی پسند آیا۔

تازہ ترین