• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی20 کل کھیلا جائیگا

ٹیسٹ کے بعد شاہنوں کا اگلا امتحان، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل ابوظبی میں کھیلا جائے گا،میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔

اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان ہونےو الے مقابلوں میں پاکستان نے 10 اور آسٹریلیا نے 7 میں کامیابی حاصل کی ہے ۔

ابو ظبی میں ٹی ٹوئنٹی ٹرافی کے تقریب رونمائی کے موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز اہم ہے،کوشش ہوگی کہ اپنی ٹاپ پوزیشن کو برقرار رکھیں ۔

سرفراز احمدکا کہنا تھا کہ بورڈ کھلاڑیوں کو غیر ضروری عناصر سے دور رہنے کے لئے ہدایت دیتا رہتا ہے ،کھلاڑیوں کی بھی ذمہ داری ہےکہ ایسی چیز دیکھیں تو فوری مطلع کریں۔

آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے کہاہے کہ پاکستان ٹیم گزشتہ تین سال سے بہتر کرکٹ کھیل رہی ہے لیکن نوجوان بیٹسمینوں کی وجہ سے آسٹریلوی بیٹنگ لائن بھی کافی مضبوط ہوئی ہے۔

تازہ ترین