• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید کے بڑے بھائی کی خودکشی

برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید کے بڑے بھائی طارق جاوید نے خودکشی کر لی، طارق جاوید معدے کی تکلیف میں مبتلا تھے اور زندگی سے مایوس تھے ۔

اکیاون سالہ طارق جاوید مقامی ہوٹل کے کمرے میں مردہ پائے گئے، طارق جاوید نے شراب کے نشے میں اپنا گلا کاٹ کر خودکشی کی، طارق جاوید نے خودکشی سے قبل اپنی اہلیہ کے لیے تحریر بھی چھوڑی جس میں اہلیہ کو زندگی کو آگے بڑھانے اور انجوائے کرنے کا مشورہ دیا۔

تفتیشی افسر کے مطابق طارق جاوید اپنی بیماری کے باعث اپنی  زندگی سے مایوس تھے اور سمجھتے تھے کہ وہ اب مزید زندہ نہیں رہ سکتے۔

تازہ ترین