• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گل بہار بانو کو پولیس نے حفاظتی تحویل میں کیوں لیا؟

پنجاب پولیس نے صدارتی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ گل بہار بانو کو حفاظتی تحویل میں لے لیا ہے ۔

پولیس کے مطابق تھانہ سمہ سٹہ کے اہلکاروں نے اطلاع ملنے پر قصبہ خانقاہ شریف میں گھر پر چھاپا مارا اور گلوکارہ کو تحویل لے لیا۔

چھاپے کےد وران گلوکارہ کے بھائی کا کہنا تھاکہ بہن گزشتہ 10سال سے ذہنی مریضہ ہے،ڈاکٹروں کی ہدایت پر بہن کو علیحدہ کمرے میں رکھا تھا۔

ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ گلوکارہ کے بھائیوں نے معروف اسپتال کی میڈیکل رپورٹ دکھائی ہےجس میں گل بہار بانو کی ذہنی حالت ٹھیک نہ ہونے کی نشاندہی کی گئی ہے ۔

ان کا مزید کہناتھاکہ گلوکارہ کوگھرمیں زبردستی قید کرنے کی اطلاع کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

گلوکارہ گل بہاربانو کو اسپتال میں داخل کراکر مناسب علاج کرایا جائے گا۔

تازہ ترین