• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیاض الحسن چوہان پہلے بولنا سیکھیں،نفیسہ شاہ

پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ اور وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے فیاض الحسن چوہان اور فواد چوہدری کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ایک بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے نفیسہ شاہ نے کہا کہ فیاض الحسن چوہان پہلے بولنا اور پھر سیاست کرنا سیکھیں ۔

ان کا کہناتھاکہ وزیراعظم عمران خان جلد اقتدار ہی نہیں سیاست بھی چھوڑ دیں گے۔

دوسری طرف سعید غنی نے فواد چوہدری کو کرائےکا لائوڈ اسپیکر قرار دیا اور کہا کہ آپ ہماری فکر نہ کریں ۔

انہوں نے وفاقی وزیر اطلاعات کو مخاطب کرکے کہا کہ چوہدری صاحب آپ نیازی صاحب کی فکر کریں ،آصف زرداری جھوٹے مقدمات سے نہیں ڈرتے ۔

تازہ ترین