• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی قومی سلامتی مشیر کی روسی صدر سے ملاقات

امریکا کے نیشنل سیکورٹی کے ایڈوائزر جان بولٹن نے ماسکو میں روسی صدر ولادیمر پیوٹن سے ملاقات کی اس موقع پر روسی صدر نے جان بولٹن سے کہا کہ گزشتہ روز امریکا کی جانب سے نیوکلیائی ہتھیاروں کے معاہدہ کو ختم کرنے کے باوجودآئندہ ماہ امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات میں یہ مسئلہ انکے ایجنڈے پر سرفہرست ہوگا۔

بعدازاں امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے کہا کہ روسی حکام سےجامع اورتعمیری بات چیت ہوئی،امریکی صدرٹرمپ نومبرمیں پیرس میں روسی صدرسے ملاقات کے خواہش مند ہیں، روسی حکام کے مطابق امریکی صدرٹرمپ اورروسی صدرپیوٹن 11 نومبرکوپیرس میں ملاقات کریں گے۔

اس سے قبل جان بولٹن کی دیگر روسی حکام بشمول روسی وزیرخارجہ سے بھی ملاقات ہوئی ہے۔

تازہ ترین