• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احمق ٹولا ملک پرمسلط ہوگیا ہے، راناثناءاللہ

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے قوم کے ساتھ فراڈ کیاہے، احمق ٹولا ملک پرمسلط ہوگیا ۔

جیو نیوز کے پروگرام ’’آپس کی بات‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ کسی وزیرکا کام ہے کہ وہ کہےاگلےہفتےڈالر140 روپے کاہوجائےگا، پی ٹی آئی کےلوگوں نے ڈالرخریدکررکھیں ہوںگے۔

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ کیا پی ٹی آئی کوانتخابات سے قبل پتا نہیں تھا کہ پاکستان پرکتنا قرضہ ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما ناز بلوچ کا کہنا تھا کہ حکومت بتائے کن شرائط پرسعودی عرب سے قرضہ لیا گیا ہے، پی ٹی آئی کو اپنےقول وفعل پرغورکرنا چاہیے، ہم کہیں گےتوانہیں شکایت لگےگی۔

تازہ ترین