• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کا تعارف عالم اسلام میں نڈر حکمران کے طور پر ہوا،فواد چودھری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان کا عالم اسلام میں تعارف ایک نڈر اور اصول پرست حکمران کے طور پر ہوا ہے۔

فواد چودھری نے سعودی عرب سے واپسی پر ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کیلئے ایک بے مثال رہنما ہیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ دنوں میں ہونے والے واقعات ان کے اس بیان کو مزید واضح کریں گے، خدا ان کا مدد گار ہو۔

تازہ ترین