• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران،فساد برپا کرنے کا الزام ،سونے کے 2 تاجروں کو سزائے موت

تہران(صباح نیوز)ایرانی سپریم کورٹ نے ملک میں سونے کے دو تاجروں وحید مظلومین اور محمد اسماعیلی قاسمی کے خلاف سزائے موت کے فیصلے کی توثیق کر دی ،ترجمان کے مطابق مقدمے کے ابتدائی فیصلے میں دونوں افراد کو "زمین پر فساد برپا کرنے" کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی ،وحید مظلومین کو "سکوں کا سلطان" کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ایرانی عدلیہ کے مطابق اُس نے دو ماہ کے دوران تقریبا ًدو ٹن سونے کے سکوں کی خرید و فروخت کی۔محمد اسماعیلی قاسمی پراستغاثہ نے تین ہزار سونے کے سکّے خرید کر مظلومین کے حوالے کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا،قابل ذکر بات یہ ہے کہ عدالت نے قاسمی اور مظلومین کے خلاف سزائے موت کا فیصلہ جاری کیا ہے جب کہ ایران کے فوج داری قانون میں سونے کے سکوں کی خرید و فروخت کی کوئی حد مقرر نہیں کی گئی ہے۔

تازہ ترین