• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت،صرف منگل کو چوری کرنےوالے 2 چور گرفتار

لاہور(خالد محمود خالد) بھارتی شہر حیدر آباد پولیس نے دو ایسے چوروں کو گرفتار کیا ہے جو صرف منگل کو ہی چوری کی وارداتیں کرتے تھے،دونوں چوروں نے دعویٰ کیا کہ منگل ان کے لئے بے حد "لکی"دن ہے اور انہیں یقین تھا کہ اس روز وہ نہ تو چوری کرتے ہوئے پکڑے جا ئیں گےساتھ ہی انہیں مال بھی زیادہ ہاتھ لگے گا۔پولیس کمشنر حیدرآباد انجانی کمار کا کہنا ہے کہ افغانستان سے تعلق رکھنے والا محمد سمیراور اس کا ایک مقامی ساتھی محمد شعیب چوری کی واردات کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ان کے قبضے سے تقریباً 21لاکھ روپے مالیت سونا برآمد کر لیاگیا۔
تازہ ترین