• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں چیک جمہوریہ کے فوجی کی ہلاکت

کراچی (نیوز ڈیسک) چیک جمہوریہ کی وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ اُس کا ایک فوجی مغربی افغان صوبے ہرات میں کیے گئے ایک داخلی حملے میں مارا گیا ہے۔ اسی بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ دو زخمی فوجیوں کو بگرام کے فوجی اسپتال پہنچا دیا گیا ہے اور انہیں شدید نوعیت کے زخم نہیں آئے ہیں۔ قبل ازیں کابل سے نیٹو مشن نے بھی بتایا تھا کہ اُس کا ایک فوجی افغان سکیورٹی فورسز کے ایک اہلکار کی فائرنگ سے ہلاک ہوا ہے۔ یہ واقعہ صوبے ہرات کے ضلع شنداد میں رونما ہوا اور افغان سکیورٹی اہلکار کو جوابی فائرنگ میں ہلاک کر دیا گیا تھا۔
تازہ ترین