• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا میں 15 ہزار بچوں سے زیادتی وزیراعظم نے والدین سے معافی مانگ لی

سڈنی(نیوز ایجنسی) آسٹریلیا نے جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والے 15 ہزار سے زائد بچوں اور اْن کے والدین سے سرکاری سطح پر معافی مانگ لی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے پارلیمنٹ میں اپنی جذباتی تقریر میں ریاستی اداروں میں جنسی زیادتی کے شکار بچوں سے معافی مانگتے ہوئے اعتراف کیا کہ حکومت دل خراش واقعات کی روک تھام میں ناکام رہی۔آسٹریلوی وزیراعظم کا خطاب براہ راست ٹی وی پر نشر کیا گیا جس میں آسٹریلوی وزیراعظم نے بھرائی ہوئی آواز میں بتایا کہ یہ ایسا جرم ہے جو ایک آسٹریلوی نے دوسرے آسٹریلوی کے ساتھ ریاستی اور مذہبی اداروں میں کیا، افسوس ہم نے کرب ناک کیفیت کا سامنا کرنے والے ان بچوں کو فراموش کردیا، آسٹریلوی حکومت ایسے تمام بچوں اور ان کے والدین کے اعتماد کو ٹھیس پہنچنے پر سرکاری طور پر معافی کی خواستگار ہے۔
تازہ ترین