آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل11؍ربیع الاوّل 1440ھ20؍نومبر 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسد ابن حسن) حکومت نے پی آئی اے، سول ایوی ایشن اتھارٹی سمیت 36 اداروں کی نجکاری شیئر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور متعلقہ اداروں کو خطوط ارسال کیے ہیں۔ خط کے ساتھ ایک پرفارما بھی بھیجا گیا ہے جس میں ادارے سے متعلق تمام تفصیلات اور اعداد و شمار بھی مانگے گئے ہیں۔ فہرست میں سب سے حیرت انگیز نام بے انتہا منافع کمانے والے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے علاوہ نیشنل بینک آف پاکستان بھی شامل ہے تاہم پاکستان اسٹیل ملز کا نام شامل نہیں جبکہ تمام اداروں کو کہا گیا ہے کہ تمام تفصیلات فوراً فراہم کی جائیں۔ مذکورہ خطوط ڈائریکٹر جنرل اے اینڈ ایف مختار پارس شاہ نے تحریر کیے ہیں۔ لسٹ میں شامل اداروں میں ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن، انڈ سٹر یل ڈیولپمنٹ بینک لمیٹڈ، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز بینک، فرسٹ وومن بینک لمیٹڈ، نیشنل بینک آف پاکستان، نیشنل انوسٹمنٹ ٹرسٹ لمیٹڈ، نیشنل انشورنس کمپنی، پاکستان ری انشورنس کمپنی، اسٹیٹ لائف انشورنس کارپو ر یشن، ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ

کارپوریشن لمیٹڈ، پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ، پاکستان آئل کمپنی لمیٹڈ، سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ، سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ، ماری پیٹرولیم لمیٹڈ، گورنمنٹ ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ، پاکستان منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن، لاکھڑ ا کول ڈویلپمنٹ کمپنی، فیصل آباد، اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، ملتان، پشاور، حیدرآباد، کوئٹہ، سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنیز، کوٹ ادو پاور کمپنی، جامشورو پاور جنریشن کمپنی لمیٹڈ، سینٹرل پاور جنریشن کمپنی لمیٹڈ، لاکھڑا پاور جنریشن کمپنی لمیٹڈ، نادرن جنریشن کمپنی لمیٹڈ، سول ایوی ایشن اتھارٹی، پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن، پی آئی اے کی ملکیت نیویارک میں واقع روز ویلٹ ہوٹل اور پیرس کا اسکرائب ہوٹل شامل ہیں۔ پروفارما میں جو تفصیلات مانگی گئی ہیں ان میں ملازمین کی تعداد، ماہانہ اخراجات، بشمول تنخوا ہیں، تازہ آڈٹ رپورٹ جس میں منافع، نقصان اور ٹیکسوں کی ادائیگیوں کا ذکر ہو متعلقہ وزارت کی منظوری یا نامنظوری کی تفصیلات وغیرہ شامل ہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں