• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکبربگٹی قتل کیس،مشرف کے ضمانتی مچلکوں کی واپسی ،وکیل کی علا لت پر سماعت ملتوی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) عدالت عظمیٰ نےنواب اکبر بگٹی قتل کیس میں نامز دملزم پرویز مشرف کے ضمانتی مچلکوں کی واپسی کیلئےدائر درخواست کی سماعت ملزم کےوکیل کی علا لت کے با عث ملتوی کردی ہے،چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ نےمنگل کے روزپرویز مشرف کے ضمانتی مچلکوں کی واپسی سے متعلق درخواست کی سماعت کی،ملزم کے وکیل اختر شاہ علالت کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوئے،معاون وکیل نے عدالت میں التواء کی درخواست پیش کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے بغیر کاروائی کے مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دی۔
تازہ ترین