• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری کے سرکی قیمت مقرر کرنے کیخلاف درخواست پر آئی جی اور سیکرٹری داخلہ کو نوٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے شہری کیخلاف جھوٹے مقدمات درج کرنے اور سر کی قیمت مقرر کرنے کیخلاف دائر درخواست پر سیکرٹری محکمہ داخلہ سندھ اورآئی جی سندھ سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئےجواب طلب کرلیاہے۔درخواست گزار مسماۃ نوراں بی بی نے چیف سیکرٹری سندھ ،سیکرٹری محکمہ داخلہ سندھ اور آئی جی سندھ سمیت دیگر کو فریق بناتےہوئے موقف اختیارکیاہےکہ وہ گلشن اقبال کی رہائشی ہے پولیس نے اسکے بیٹے کیخلاف جھوٹے مقدمات درج کرکے 5 لاکھ روپے اسکے سرکی قیمت بھی مقرر کردی ہے جبکہ اسکے بیٹے کا کسی کالعدم یا دہشت گرد تنظیم سے کوئی تعلق نہیں ہےلہٰذا عدالت عالیہ سےاستدعاہے کہ جھوٹے مقدمات منسوخ کرنے کا حکم دیاجائے۔
تازہ ترین