• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ کی پی ٹی آئی سے معاہدے پر عملدرآمد کیلئے مذاکراتی کمیٹی تشکیل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے حکمراں جماعت پی ٹی آئی کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر عملدر آمد کیلئے تین رکنی مذکراتی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے جومفاہمت کی یاد داشت پر بات چیت کرے گی اور اس پر جلد عملدرآمد پر ئور دیگی۔ رابطہ کمیٹی نے اپنے اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کراچی میں ہونے والے حالیہ ضمنی انتخابات کومسترد کرتے ہوئے قانونی طریقہ کار اختیار کیا جائے گا،ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن اور فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ ہمیں توقع ہے کہ حکومت حلقے کھلوانے میں ہماری مددکرے گی ہم یہ سمجھتے ہیں کہ خواجہ سہیل منصور جو تین سو ووٹوں ہرائے گئے ہیں ان کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور ہونی چاہیے تھی لیکن وہ الیکشن کمیشن سے لیکر ٹریبونل ،ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ تک گئے لیکن ان کی سنوائی نہیں ہوئی ۔ رابطہ کمیٹی نے ذمہ داران کارکنان عوام پولنگ ایجنٹس اور امیدواروں سے طویل مشاورت کرکے آئینی و قانونی ماہرین رائے لینے کے بعد اس نتیجے پر پہنچی کہ ایم کیوایم کو دھاندلی کے ذریعے ہرایا گیا ایم کیوایم جیت گئی اور سسٹم ہارگیا لہذا ایم کیوایم ان نتائج کو مسترد کرتی ہے۔
تازہ ترین