• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی اکاونٹ کے بعد ایک اور اسکینڈل،نائب قاصد جعلی کمپنی کا مالک بن گیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) جعلی اکاونٹس کے بعد جعلی کمپنی اسکینڈل بھی منظرعام پرآگیا،محکمہ صحت کے نائب قاصد کومحکمہ انکم ٹیکس نے سولہ کروڑ روپے سیلزٹیکس کا نوٹس بھیج دیا جبکہ ایف بی آرنے کمپنی مالک کی قرار دے کرمقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی کے رہائشی نائب قاصد محمد زاہد انور نے سندھ ہائی کورٹ میں اپنا معاملہ پیش کرتے ہوئے درخواست میں موقف اپنایا کہ انکم ٹیکس والوں نے مجھ پر 16 کروڑ 88 لاکھ روپے سے زئد کے سیلز ٹیکس کی چوری کا الزام لگاکرپہلے نوٹس بھیجا اورپھرایف بی آرکی جانب سے مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔ کہا جا رہا ہے کہ میں میسرز مارک انٹرپرائزز نامی کمپنی کا مالک ہوں تاہم میرا اس کمپنی سے کوئی تعلق نہیں، میرے نام پر کس نے کمپنی بنائی کچھ معلوم نہیں،محکمہ انکم ٹیکس نے کمپنی اکاوئنٹ کے بجائے میرا تنخواہ والا اکاوئنٹ منجمد کر دیا ہے ، جسٹس محمد علی مظہرنے حیرانی کا اظہارکرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ عدالت پرکھے گی،اس درخواست پر کیا فیصلہ ہو سکتا ہے۔
تازہ ترین