• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ،زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کی درخواست ،سیکرٹری داخلہ،چیئرمین نیب اور ڈی جی ایف آئی اے سے جواب طلب

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیر اعظم کے مشیر زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کی درخواست پر سیکرٹری داخلہ ، چیئرمین نیب ، ڈی جی ایف آئی اے سے جواب طلب کر لیا ہے۔ گزشتہ روز عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کی درخواست کی سماعت کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم کے مشیر زلفی بخاری کے وکیل نے موقف اپنایا کہ سفری پابندیوں کے باعث سائل کے بنیادی حقوق متاثر ہو رہے ہیں ، ان کا نام بغیر وجہ بتائے ای سی ایل میں شامل کیا گیا ہے جو غیر قانونی اقدام ہے ۔ لہٰذا سفری دستاویزات بشمول پاسپورٹ کی واپسی کا حکم دیاجائے۔ ابتدائی دلائل سننے کے بعد فاضل عدالت نے مذکورہ احکامات جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
تازہ ترین