• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی(جنگ نیوز) اڈیالہ جیل میں قیدیوں کے لیے آنے والے سرکاری راشن میں مبینہ خرد برد کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اڈیالہ جیل کے سینئر کلرک اقبال نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں اس نے اڈیالہ جیل حکام پر قیدیوں کے لیے آنے والے سرکاری راشن میں خرد برد کرنے کا الزام لگایا۔کلرک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ روٹیوں کے ٹکڑوں کی آڑ میں چاول، چینی، پتی، گھی اور دیگر چیزیں جیل سے باہر لے جائی جاتی ہیں، اس کام میں جیل کا ٹھیکے دار راجہ مظہر اور سینئر جیل حکام بھی ملوث ہیں۔ اس حوالے سے جب جیل سپرنٹنڈنٹ منصور اکبر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے سینئر کلرک کے الزامات کو مسترد کردیا۔
تازہ ترین