• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد پولیو کیلئے وزیراعظم کے فوکل پرسن بابر بن عطا آج ”جیوپاکستان“ کے مہمان !

کراچی (جنگ نیوز) انسداد پولیو کیلئے وزیراعظم کے فوکل پرسن بابر بن عطا بدھ کو ”جیونیوز“ کے مارننگ شو ”جیوپاکستان“ کے مہمان بنیں گے۔ شو کے دوران بابر بن عطا پولیو کے حوالے سے وفاقی حکومت کے اقدامات اور آئندہ کی حکمت عملی سے بھی آگاہ کریں گے۔ پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ کرکے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے کس طرح محفوظ بنایا جاسکتا ہے اس حوالے سے بھی شو میں خصوصی گفتگو ہوگی۔ ”جیو پاکستان“ کے میزبان عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ ہیں۔ یہ شو صبح 9سے 11 جیونیوز سے نشر کیا جائے گا۔
تازہ ترین