• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی کے،آپریشن ضرب عضب سے متاثر 400اسکولوں کی تعمیرمکمل

اسلام آباد (اے پی پی) خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع میں آپریشن ضرب عضب سے متاثر 400 اسکولوں کی تعمیرمکمل کر لی گئی ہے۔ان میں 350 تعلیمی ادارےجزوی طورپر متاثر ہوئے جب کہ 50مکمل طورپر تباہ ہوگئے تھے۔ قبائلی اضلاع کے تعمیرنو و بحالی کے پروگرام منیجر شکیل اقبال نے کہا ہے کہ کے پی کے کے اضلاع میں آپریشن ضرب عضب سے جزوی طورپر متاثر ہونے والے 350 تعلیمی اداروں کی بحالی کا کام مکمل کرلیاگیا ہے جن میں پرائمری، مڈل اور ہائی سکول شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ تعلیمی ادارے آپریشن ضرب عضب کے دوران جزوی طورپر متاثر ہوئے تھے۔ ان میں صاف پانی بھی فراہم کیاگیا ہے جبکہ کھیلوں کے لئے گراؤنڈ بھی بنائے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ قبائلی اضلاع میں آپریشن ضرب عضب سے مکمل طورپر تباہ ہونے والے 50 تعلیمی اداروں کو بھی دوبارہ تعمیر کرلیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ قبائلی اضلاع میں مکمل تباہ ہونے والے دیگر تعلیمی اداروں کی دوبارہ تعمیر کے لئے چین سمیت دیگر دوست ممالک سے تعاون کی درخواست کی ہے۔ امید ہے کہ بہت جلد اس حوالے سے مثبت جواب موصول ہوں گے۔
تازہ ترین