• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میگا منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس کیس کا مبینہ ماسٹر مائنڈ جدہ سے گرفتار

کراچی (امداد سومرو) انٹرپول نے میگا منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس کیس کے مبینہ ماسٹر مائنڈ کو جدہ سے گرفتار کرلیا، وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) ذرائع نے اسلم مسعود کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔ جنوری 2018 سے مفرور اومنی گروپ کے چیف فنانشل افسر اسلم مسعود کو لندن سے سعودی عرب پہنچنے پر گرفتار کیا گیا، ایف آئی اے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دے گی جو انہیں تحویل میں لے کر واپس پاکستان لائے گی، ایف آئی اے نے ان کے خلاف ریڈ وارنٹس جاری کر رکھے تھے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق پیشے کے اعتبار سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ اسلم مسعود جعلی بینک اکاؤنٹس کا ماسٹر مائنڈ مانا جاتا ہے، ان اکاؤنٹس کے ذریعے 100 بلین کی رقم پاکستان سے باہر لے جائی گئی، اس کیس میں یہ اب تک کی سب سے اہم پیشرفت ہے کیونکہ توقع ہے کہ وہ اسکیم سے متعلق اہم رازوں سے پردہ اٹھائیں گے۔ سرکاری دستاویز کے مطابق اسلم مسعود مختلف بینکوں میں مختلف افراد کے ناموں سے جعلی اکاؤنٹس کھولنے کا ذریعہ بنے جن کے شناختی کارڈز ان کے علم اور مرضی کے بغیر استعمال کئے گئے، ان اکاؤنٹس میں اربوں روپے منی لانڈرنگ کے مقصد کے تحت رکھے گئے۔
تازہ ترین